توہین عدالت کارروائیافسران کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کررہی ہے، ترجمان
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا اپنے افسران کے حوالے سے توہین عدالت کی کارروائی پر ردعمل سامنے آگیا۔
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس قانون کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اسلام آباد پولیس اپنے افسران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کیلیے مقرر
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران کو دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا اور ہم اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کررہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے حوالے سے پہلے بھی اس طرح کی بے بنیاد خبریں نشر کی گئیں، افواہوں اور غیر مصدقہ بیانات سے ہوشیار رہیں۔ قانون کی بالا دستی کے لیے پولیس سے تعاون فرمائیں۔