لانگ مارچ توڑپھوڑ کیسز چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

وکیل کی چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دینے کی استدعا، 16 ستمبر کو ریکارڈ اور دلائل طلب


ویب ڈیسک September 09, 2023
(فوٹو: فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ پر درج 2 مقدمات میں بریت کی درخواست جمع کروائی۔

سول جج احتشام عالم کے روبرو وکیل نعیم پنجوتھا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں کہا کہ دستاویزات، ثبوت چیئرمین پی ٹی آئی کی کی موجودگی میں فراہم کیے جائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی غیر موجودگی میں فئیر ٹرائل آگے نہیں چل سکتا۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیاجائے، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے 16 ستمبر تک ریکارڈ طلب کرلیا۔ مقدمے کی آئندہ سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں