نیب ترامیم کیس میں حکومتی وکیل نے چیف جسٹس کے سوال کا جواب جمع کرادیا

رقم 50 کروڑ سے کم ہے تو چیئرمین نیب کسی متعلقہ تحقیقاتی ادارے کو کیس بھجوائے گا، وکیل کا عدالت میں جواب جمع


ویب ڈیسک September 09, 2023
(فوٹو: فائل)

نیب ترامیم کیس میں چیف جسٹس پاکستان کے پوچھے گئے سوال کا حکومتی وکیل نے تحریری جواب دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے آج چیف جسٹس کے پوچھے گئے سوال پر پانچ صفحات کا جواب عدالت میں جمع کرادیا، چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی معاون کے ذریعے سوال بھجوایا تھا۔

وفاق کے وکیل نے کہا ہے کہ سوال کے ساتھ یہ ہدایت بھی پہنچائی گئی کہ فاضل وکیل اس کا لازم جواب دیں، احتساب عدالت اختیار سماعت نہ ہونے پر پارلیمنٹرین کا کیس کس دوسری عدالت کو کون سے قانون کے تحت بھجوائے گی، ابھی تک پاکستان میں پارلیمنٹیرین ہونا کوئی جرم نہیں، سوال کے جواب کا انحصار اس بات پر ہے کہ پارلیمنٹرین کے خلاف الزام کی نوعیت کیا ہے؟


انہوں ںے کہا کہ اگر جرم اختیارات کے غلط استعمال کا ہے اور اگر وہ نیب کے سیکشن 9 میں اختیارات کے غلط استعمال کی تعریف میں نہیں آتا، رقم پچاس کروڑ سے کم ہے تو ایسی صورت میں چیئرمین نیب کسی متعلقہ تحقیقاتی ادارے کو معاملہ بھجوائے گا کیوں کہ تحقیقات کے لیے صوبائی سطح پر انسداد کرپشن ایکٹ 1947ء کے تحت ادارہ موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں