ایشیاکپ شبمن گِل نے بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

پاکستانی کپتان بابراعظم ٹاپ کلاس بیٹر ہیں، بھارتی اوپنر


ویب ڈیسک September 09, 2023
پاکستانی کپتان بابراعظم ٹاپ کلاس بیٹر ہیں، بھارتی اوپنر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شبمن گِل نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹر شبمن گِل نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹاپ کلاس بیٹر ہیں، کسی بھی ٹیم کا کوئی اچھا پرفارم کرتا ہے تو سب پر انکی نگاہیں ہوتی ہیں۔

بھارتی اوپنر نے پاکستانی فاسٹ بولنگ لائن اَپ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسم شاہ اور شاہین آفریدی منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں، نسیم رفتار کا استعمال کرکے گیند سوئنگ کرتے ہیں جو بیٹرز کیلئے مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ''بڑے میچز اور ٹورنامنٹس فاسٹ بولرز جتواتے ہیں''

ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں شبمن گِل نے 32 گیندوں پر صرف 10 رنز بنا سکے تھے، انہیں حارث رؤف نے کلین بولڈ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ شاہین آفریدی کا خوف ایک بار پھر بھارتی بیٹرز کے اعصاب پر سوار

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا تھا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا، دونوں روایتی حریف کل 10 ستمبر کو دوبارہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

https://twitter.com/kamran_069/status/1700446761549230171?s=20

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں