کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرآشوب چشم سے متعلق الرٹ جاری

الرٹ بارڈرہیلتھ سروسزپاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا


Staff Reporter September 09, 2023
—فائل فوٹو

آنکھوں کے انفیکشن آشوب چشم کے پھیلاو کو روکنے کے تناظر میں بارڈرہیلتھ سروسزپاکستان کی جانب سے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سمیت ملک کے دیگرہوائی اڈوں پرالرٹ جاری کردیا۔

ڈائریکٹرہیلتھ ڈاکٹرسید غلام مرتضیٰ شاہ کے مطابق ائیرلائنزآشوب چشم سے متاثرہ مسافروں کوائیرپورٹس پربارڈرہیلتھ کے ڈاکٹرزسے رجوع کرنے کے حوالے سےآگاہی دیں۔

انہوں نے کہا کہ آشوب چشم سے شدید طورپرمتاثر مسافر خود سفرکرنے سے گریزکریں، آشوب چشم ایک متعدی مرض ہے اوریہ مرض ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آشوب چشم سےمتاثرہ مسافروں کےسفر پرپابندی عائد نہیں کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں