پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان
ٹیم میں تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر شامل
ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کیخلاف اہم معرکے کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
ٹورنامنٹ کے اہم میچ سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنی پلئینگ ایون کا اعلان کیا، پاکستان روایتی حریف کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلادیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔ قومی ٹیم میں 3 فاسٹ بولرز، ایک بولنگ آل راؤنڈر اور 3 اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔
فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے جبکہ اسپن ڈپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ شبمن گِل نے بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے
ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے۔ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔