برطانیہ میں 10 سالہ بچی کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت 10 افراد گرفتار

پولیس نے عرفان شریف کے والد بھائیوں سمیت دس افراد کو حراست میں لے لیا


اسامہ اقبال September 09, 2023
[فائل-فوٹو]

برطانیہ میں دس سالہ بچی کے مبینہ قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے عرفان شریف کے والد بھائیوں سمیت دس افراد کو حراست میں لے لیا۔

برطانیہ میں قتل ہونے والی بچی سارہ کے رشتہ داروں کو جہلم پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس زرائع کے مطابق مقتولہ بچی کے دادا ، چچا اور دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد نامعلوم مقام پر رکھے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عرفان شریف فیملی کے زیر استعمال تین گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔
زرائع کے مطابق اگر عرفان ،بینش اور فیصل سے سرنڈر نہ کیا تو مجبوراً انکی خواتین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں