میرے 77 سالہ شوہر نے پوری زندگی ملک کی بہتری کے لیے جدوجہد کی اہلیہ پرویز الہیٰ

پرویز الہیٰ کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، بار بار گرفتاری سے روکنے کی استدعا

فوٹو اسکرین گریپ

سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہری پرویز الہی کی اہلیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،بار بار مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کی استدعا کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں چھ ستمبر کے لاہور ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ انکے شوہر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے، کسی دوسرے نامعلوم کیس، انکوائری میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے،ک سی مقدمے کے اندراج کی صورت میں درخواست گزار کے شوہر کو عدالت سے رجوع کرنے کے لیے مناسب وقت فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔


درخواست میں مزید کہا گیا میرے شوہر 77 سال کے ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک کی بہتری کے لیے جدوجہد کی، میرے شوہر کے خلاف اختیارات کا بدنیتی پر مبنی استعمال کیا جا رہا ہے، میرے شوہر کو بار بار نامعلوم مقدمات میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن نے روڈ پراجیکٹ میں رشوت وصول کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا، مذکورہ مقدمے میں ضمانت کے بعد درخواست گزار کے شوہر کو معلوم ہوا کہ گجرانوالہ میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے،حفاظتی ضمانت ہونے کے باوجود اینٹی کرپشن کے ایڈیشنل ڈی جی ہمارے گھر پر ریڈ کیا،پولیس کا رویہ ایسے تھا جیسے رحیم یار خان کے کچا کے قبائلی علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہو۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الہٰی کو رہائی کے احکامات کے باوجود دوبارہ گرفتار کر لیا گیا،ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی گرفتاری سے متعلق حقائق کا جائزہ نہیں لیا،لاہور ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

درخواست میں نگران پنجاب حکومت، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
Load Next Story