یوٹیوب پر سبسکرائب بٹن کے متعلق فیچر کی آزمائش

فیچر کے تحت ویڈیو میں ’سبسکرائب‘ کا لفظ ظاہر ہونے پر سبسکرائب بٹن کو واضح کر دے گا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو ویڈیو میں 'سبسکرائب' کا لفظ ظاہر ہونے پر سبسکرائب بٹن کو واضح کر دے گا۔

اس تجرباتی اپ ڈیٹ کی وسیع پیمانے پر کونٹینٹ پر کی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پلیٹ فارم نے یہ فیچر مکمل طور پر خودکار کر دیا گیا ہے۔

9 ٹو 5 گوگل رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں جب بھی تخلیق کار نے چینل 'سبسکرائب' کرنے کی درخواست کی، اسکرین پر موجود سبسکرائب کا بٹن چمکتا دِکھائی دیا۔




یوٹیوب کے مستقل صارفین اس بات سے آگاہ ہیں کہ متعدد تخلیق کار چینل سبسکرپشن کی درخواست کے لیے مختلف اینیمیشنز کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب 'سبسکرائب' کا لفظ آتے ہی اسکرین پر موجود سبسکرپشن کا بٹن چمکنا شروع ہو جائے گا۔

اس سے قبل ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے نئے فیچرز متعارف کرانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

پلیٹ فارم کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ کمپنی فیچرز میں گنگنا کر گانا ڈھونڈنے اور اشتہار ہٹانے کے لیے استعمال ہونے والے 'اسکپ' بٹن کے نئے ڈیزائن پر کام کر رہی ہے۔
Load Next Story