چیئرمین سینیٹ کی زیر قیادت سینیٹرز کا دورہ اسکردو
صادق سنجرانی اور دیگر سینیٹر اسکردو کے قدرتی حسن اور مقامی لوگوں کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئے
چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں سینیٹر کے اعلیٰ سطح کے وفد نے سیاحتی علاقے اسکردو کا نجی دورہ کیا اور وہاں کی خوبصورتی کے ساتھ مقامی افراد کی مہمان نوازی سے تمام لوگ خوب محظوظ ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں اسکردو کے خوبصورت علاقے کی خوبصورتی میں کھو گئے۔
اس نجی دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ اسکردو کے دلکش مناظر اور ثقافت سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ کے دورہ اسکردو میں مختلف مشہور سیاحتی مقامات کا دورہ بھی شامل تھا، جہاں وہ خطے کے شاندار ثقافتی ورثے اور قدیم قدرتی حسن کو دیکھ کر ششدر رہ گئے۔
مقامی افراد کی مہمان نوازی نے بھی چیئرمین سینیٹ اور وفد کو متاثر کیا اور اس بات کو ثابت کیا کہ وہاں کے لوگ پُرامن ہیں جو محبت و ایثار کا جزبہ رکھتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اسکردو کی خوبصورتی یہاں کے نظارے ایک مکمل سیاحتی مقام کی غمازی کرتے ہیں، جو علاقئی ترقی اور سیاحت کے مثبت فروغ میں سرگرمیاں پیدا کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ ملنے سے مقامی افراد کا مستقبل روشن ہوگا اور اُن کے لیے ذریعہ معاش کے نئے دروازے کھلیں گے۔
چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ بے مثال قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اسکردو کا سب سے بڑا اثاثہ اس کے عوام ہیں۔ کمیونٹی کی ہم آہنگی اور برادرانہ بقائے باہمی ملک کے باقی حصوں کے لیے ایک متاثر کن مثال قائم کرتی ہے۔ ان کا پرامن طرز زندگی اتحاد اور تعاون کی پائیدار اقدار کا ثبوت ہے۔
اس دورے میں سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر محمد عبدالقادر، سینیٹر محسن عزیز اور سابق سینیٹر محمد جاوید عباسی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔