شمالی وزیرستان دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید
ضلع میر علی میں واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے 28 سالہ لانس نائیک جمشید خان شہید ہوگئے۔
شہید لانس نائیک جمشید خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تھا جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔