پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے معیشت متاثر ہوگی تاجر و صنعتکار

ہفتہ واربنیادوںپرقیمتوں کےتعین کی نئی پالیسی پرشدیدتحفظات کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ فیصلےسےمعیشت بری طرح متاثر ہوگی۔


اگر صنعتوں کو بندش سے روکنے اور لاکھوں افراد کو بیروزگار ہونے سے بچانا ہے تو فوری طور پر پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے۔ فوٹو: فائل

تاجروں و صنعت کاروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے فیصلے کونقصاندہ قرار۔

ہفتہ وار بنیادوں پرقیمتوں کے تعین کی نئی پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے سے معیشت بری طرح متاثر ہو گی۔

تجارتی وصنعتی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے اخراجات پر قابو پانے کے بجائے پہلے سہ ماہی، بعدازاں ماہانہ اور اب ہفتہ وار بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حیرت انگیز پالیسی متعارف کراتے ہوئے ملکی معیشت کو تباہی کے آخری دہانے تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جوڑیابازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جعفرکوڑیا، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرشید فوڈر والا، ایف بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین مسرورعلوی، کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم منیر، چیئرمین احتشام الدین، وائس چیئر مین ہشام اے رزاق، آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے چیئرمین میاں زاہد حسین ودیگر تاجررہنمائوں نے حکومت کے اس اقدام کو پہلے سے بحران زدہ شعبے کو مکمل تباہی سے درچار کرنے کے مترادف قرار دیا۔

کہا ہے کہ پاکستان کی صنعت پہلے ہی لاگت میں اضافے، بجلی اور گیس کی قلت اور مہنگی پٹرولم مصنوعات کے سبب شدید مشکلات سے دو چار ہے اور صنعتی اداروں کی مسلسل بندش جاری ہے اور اس پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ صنعت وتجارت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف ہے۔

تاجروصنعتکاروں کے نمائندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر صنعتوں کو بندش سے روکنے اور لاکھوں افراد کو بیروزگار ہونے سے بچانا ہے تو فوری طور پر پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں