بھارتی صحافی نے قومی ٹیم کے بابراعظم سے ’بیٹ‘ مانگ لیا

بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کے ٹریننگ سیشن کو کور کررہا تھا، وکرانت گُپتا


ویب ڈیسک September 10, 2023
بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کے ٹریننگ سیشن کو کور کررہا تھا، وکرانت گُپتا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے بیٹ مانگ لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارت کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے بابر سے بیٹ مانگ لیا۔

ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے اہم میچ سے قبل بھارتی صحافی پریکٹس سیشن کور کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارتی صحافی نے میچز کولمبو میں رکھنے پر کھری کھری سنادی

وکرانت گپتا نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میری ملاقات محمد رضوان، شاہین آفریدی اور آغا سلمان سے بھی ہوئی تھی تاہم جب بابراعظم نیٹس میں پریکٹس کررہے تھے تو انکے بلے سے الگ ہی آواز آرہی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ''ٹیموں میں اب سوئمنگ کا مقابلہ ہوگا''

انہوں نے کہا کہ بابراعظم جب پریکٹس ختم کرکے باہر آئے تو ملاقات ہوئی، اس دوران کہا مجھے آپ سے کچھ چاہیئے ہے تو بابر نے پلٹ کر پوچھا جی! بلکل، میں نے کہا کہ آپکا بیٹ چاہیے، اب دیکھتے ہیں وہ دیتے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹیمیں کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں