ریکوری ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

لاہور، اسلام آباد ،پشاور،کوئٹہ،کراچی کے بارہ ہزار سے زائد افراد کی فہرست تیار


Irshad Ansari September 10, 2023
فہرست میں شامل افرادکاروبارکی رفتار سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے، ذرائع—(فوٹو : فائل)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔

جن ٹیکس چوروں کے خلاف کیس ثابت ہوچکے ہیں اور تمام قانونی فورمز سے ایف بی آر کے حق میں فیصلے آچکے ہیں ان سے بھی ریکوری تیز کرنے کی ہدایات کردی گئیں، چوری شدہ ٹیکس کی ریکوری کیلئے جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کاسمیٹکس کمپنی کو ٹیکس چوری مہنگی پڑگئی

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، کوئٹہ اورکراچی سمیت بڑے شہروں کے بارہ ہزارتین سو سے زائد افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں صنعتکار، ملز مالکان، تاجر، پراپرٹی ڈیلرز اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فہرست میں شامل افرادکاروبارکی رفتار سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے اور ٹیکس چوروں کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں جب کہ ٹیکس نوٹس پر ایک ہفتے میں دستاویزات دینا ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں