آسٹریلیا نے پاکستان سے ون ڈے میں پہلی پوزیشن چھین لی

بابر الیون کے پاس ورلڈکپ سے قبل عالمی نمبر ایک بننے کا سنہری موقع


ویب ڈیسک September 10, 2023
بابر الیون کے پاس ورلڈکپ سے قبل عالمی نمبر ایک بننے کا سنہری موقع (فوٹو: پی سی بی)

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو لگاتار دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان سے عالمی نمبر ایک پوزیشن چھین لی۔

قومی ٹیم نے گزشتہ افغانستان کے خلاف سیریز میں 0-3 سے کامیابی سمیٹ کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا تاہم کینگروز نے لگاتار دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو بھاری مارجن سے شکست دیکر پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

ڈیوڈ وارنر اور مارنس لیبوشین کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے ہفتہ کو بلوم فونٹین میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 123 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی صحافی نے قومی ٹیم کے بابراعظم سے 'بیٹ' مانگ لیا

 

میچ میں فتح کے ساتھ آسٹریلیا کے رینٹنگ پوائنٹس کی تعداد 121 ہوگئی ہے اور وہ پہلی پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ پاکستان 120 پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے، بھارت 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ شبمن گِل نے بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

 

قومی ٹیم کے پاس عالمی نمبر ایک بننے کا موقع ہے اگر پاکستان آج ایشیاکپ کے دوران آنے والے سپر 4 مقابلے میں بھارت کو شکست دیتا ہے تو 2 پوائنٹس حاصل کرکے 122 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلی پوزیشن پر آجائے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 50 اوورز میں 392/8 کا بڑا مجموعہ بنایا تھا، ہدف کے تعاقب میں افریقی ٹیم محض 269 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں