ایشیاکپ پاک بھارت میچ میں بارش کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی

محکمہ موسمیات نے میچ سے قبل ہی خبردار کردیا تھا

دونوں ٹیمیں آج دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو میں شیڈول ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، حریف ٹیم نے گرین شرٹس کے خلاف 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے کہ تیز بارش نے میچ رکوا دیا۔

میچ کے آغاز سے قبل ہی محکمہ موسمیات کولمبو میں آج دن کے اوقات میں 80 فیصد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی جبکہ آنے والے پورے ہفتے شدید بارش کا امکان ہے۔


مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت سپر فور میچ سے قبل پلیئنگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلی

گزشتہ دنوں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاک بھارت میچ کیلئے ریزو ڈے رکھا ہے اگر بارش کے باعث میچ آج مکمل نہ ہوا تو کل (11 ستمبر) کو میچ وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: صرف پاک بھارت میچ کیلیے ریزرو ڈے کیوں؟ بنگلادیشی اور سری لنکن کوچز کا شکوہ

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیاکپ کا پہلا گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے باعث دونوں ٹیموں ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔
Load Next Story