قلعہ عبداللہ بھنگ کی فصل اور فیکٹریوں کیخلاف آپریشن 4 افراد گرفتار

اب تک 1000 کلو گرام چرس اور 5 فیکٹریاں تباہ کی جا چکی ہیں


ویب ڈیسک September 10, 2023
فوئل فوٹو

قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں بھنگ کی فصل اور فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق اب تک 1000 کلو گرام چرس اور 5 فیکٹریاں تباہ کی جا چکی ہیں۔

آپریشن میں اینٹی نارکوٹیکس فورس، پاک فوج، لیویز، پولیس اور ایف سی اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ آپریشن میں ہیلی کاپٹروں سے بھی علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

علاقے میں آپریشن کا آغاز 2 روز قبل قبائلی جرگے کے بعد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں