ایشیاکپ کھیل رہے ہیں یا پاک بھارت سیریز

بھارتی صحافی نے اپنے ہی بورڈ سربراہ اور ایشین کونسل کے صدر جے شاہ پر سوال اٹھادیا


ویب ڈیسک September 10, 2023
بھارتی صحافی نے اپنے ہی بورڈ سربراہ اور ایشین کونسل کے صدر جے شاہ پر سوال اٹھادیا (فوٹو: کرک انفو)

معروف بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی نے ایشیاکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ریزرو ڈے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ پر سوال اُٹھا دیا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے گزشتہ دنوں پاکستان روایتی حریف بھارت کے درمیان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں ریزرو ڈے رکھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ناک آؤٹ میچز متاثر ہونے پر 'پاکستان' فائنل میں پہنچ جائے گا، مگر کیسے؟

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی لکھا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان میچ آج ریزرو ڈے ہے، کیا ہم ایشیا کپ کھیل رہے ہیں یا پاک بھارت دو طرفہ سیریز؟۔

مزید پڑھیں: صرف پاک بھارت میچ کیلیے ریزرو ڈے کیوں؟ بنگلادیشی اور سری لنکن کوچز کا شکوہ

انہوں نے مزید لکھا کہ بھارت کو عالمی کرکٹ میں اپنی طاقت کو کھیل کے فروغ کیلئے استعمال کرنا چاہیے نہ کہ غیر منصفانہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے!۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت سپر فور میچ سے قبل پلیئنگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلی

ایشیاکپ کا اہم اگر بارش کے باعث منسوخ ہوتا تو پاکستان فائنل کیلئے فیورٹ ہوتا جبکہ بھارت یا سری لنکا میں کوئی ایک ٹیم پوائنٹس اور نیٹ ریٹ کی بنیاد پر فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی تاہم ایشین کرکٹ کونسل نے پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھا جس پر بنگلادیشی اور سری لنکن کوچ نے سوال اٹھایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں