گیس کی قیمت میں اضافہ غریب کے منہ سے نوالا چھین لے گا تاجررہنما
ظالمانہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے تاجر اور دکاندار ڈیفالٹ کر رہے ہیں, تاجر رہنما
آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ بجلی، پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے ملک میں ریکارڈ مہنگائی کا طوفان جاری ہے۔
اجمل بلوچ،سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری،جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز - آب پارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری و ایگزیکٹو ممبر اختر عباسی اور اسٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کاروبار سکڑ گئے ہیں اور ظالمانہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے تاجر اور دکاندار ڈیفالٹ کر رہے ہیں ان حالات میں گیس کی قیمت میں مجوزہ ساٹھ فی صد اضافہ غریب کے منہ سے روٹی کا نوالا چھیننے کے مترادف ہوگا، جبکہ روٹی کی قیمت میں پچاس فی صد تک اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھنے کی ذمہ دار حکومت ہے، پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں اضافہ حکومت نےکیا ،ڈالر مہنگا حکومت نے کیا،بجلی کے بلوں میں آٹھ قسم کے ٹیکس بھی حکومت نے لگائے ہیں ، جس سے کاروبار کم از کم تیس فی صد تک سکڑ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہی حالات رہے تو کاروبار بند ہو جائیں گے تاجروں کو منافع خور اور ذخیرہ اندوز کہنا سخت زیادتی ہے ، ٹی وی شوز میں تاجروں کو برا بھلا کہنا بند کیا جائے، حکومت بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں فوری طور پر کمی کرے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے ریلیف مہیا کرنے کا وعدہ بھی جھوٹ ثابت ہوا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گیس کی قیمت میں اضافے کے فیصلہ واپس لیا جائے۔