جعلی سیلز ٹیکس انوائسز بنانےو الے گروہ کے 4 ارکان گرفتار

ملزمان نے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو 11ارب 69کروڑ سے زائد نقصان پہنچایا


Staff Reporter September 10, 2023
فوٹو: فائل

ایف بی آرانٹیلی جنس انویسٹی گیشن نے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز بنانے والے گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آرانٹیلی جنس انویسٹی گیشن کراچی نے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو 11ارب 69کروڑ سے زائد نقصان پہنچانے میں ملوث گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔

فرضی فرموں کے آن لائن جعلی سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرنے والے ایک ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، دوسرے ملزم کو پرال کال سینٹر سے حراست میں لیا گیا جو گروہ کو تکنیکی معاونت فراہم کر رہا تھا۔

ملزم غیرفعال رجسٹرڈ یونٹس کے یوزر آئی ڈی پاس ورڈ کو جعلی انوائس مافیا کو فراہم کرتا تھا، ملزم کے سرکاری کمپیوٹر سے ایک ارب 60کروڑ کا جعلی آؤٹ پٹ ٹیکس ڈیٹا برآمد ہوا۔

اس ڈیٹا کو ایف بی آر ای فائلنگ سسٹم کے ذریعے جعلی انوائس مافیا کو فراہم کیا جانا تھا، جعلی سیلز ٹیکس مافیا کے ایجنٹ اور بروکر کا تعلق کراچی سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔