برطانیہ باورچی کے بھیس میں جیل سے فرار ہونے والا سابق فوجی 3 دن بعد گرفتار

سابق فوجی 21 سالہ ڈینیل عابد پر دہشت گردی سمیت سنگین الزامات تھے

سابق فوجی تین روز قبل جیل سے فرار ہوا تھا؛ فوٹو: فائل

برطانیہ میں دہشت گردی کے الزام میں قید سابق فوجی تین روز قبل باورچی کا لباس پہن کر فرار ہوگیا تھا اور جس کی نشاندہی کرنے والے کے لیے 20 ہزار پاؤنڈ کا اعلان بھی کیا تھا اُسے پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے ونڈز ورتھ جیل سے فرار ہونے والے سابق فوجی 21 سالہ ڈینیل عابد کو مسلسل تلاش کے بعد بالآخر اُس وقت گرفتار کرلیا جب وہ شمال مغربی علاقے میں سائیکل پر جا رہا تھا۔

اس کامیاب کارروائی سے متعلق اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کام شہریوں کی مدد کے بغیر ناممکن تھا۔ 100 سے زائد مقامات سے مفرور فوجی کی موجودگی کی اطلاعات آتی رہی تھیں۔


یہ خبر پڑھیں : برطانیہ؛سنگین جرائم میں ملوث سابق فوجی باورچی کا لباس پہن کر جیل سے فرار

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی ان اطلاعات کی وجہ سے ہی ہم ونڈز ورتھ جیل سے 14 میل دور اس جگہ پہنچنے میں کامیاب ہوئے جہاں مفرور قیدی موجود تھا۔

سابق فوجی 7 سمتبر کو باورچی خانے کی وین میں چھپ کر جیل سے فرار ہوا تھا۔ ڈینیئل عابد نے 2019 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسے رواں برس مئی میں بم بنانے اور اسے تین مختلف مقامات پر نصب کرنے کی منصوبہ بندی پر فوج سے نکال دیا گیا تھا۔

 
Load Next Story