بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی اداکارہ کا ویڈیو کلپ شیئر کردیا

بھارتی میگا اسٹار کی طرف سے پاکستانی اداکارہ کے کلپ کو شیئر کرنے پر مداح بہت خوش ہیں


ویب ڈیسک September 10, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔

صبا قمر کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آتی ہیں کہ خوش انسان ہمیشہ دوسروں کو خوشی دیتا ہے جب کہ ناراض انسان دوسرے سے ناراض ہی رہتا ہے۔

saba qamar

کپل شرما نے صبا قمر کے کلپ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ یہ بالکل سچ ہے، انہوں نے پوسٹ کے ساتھ تالیوں والا ایموجی بھی ڈالا ہے۔

بھارتی میگا اسٹار کی طرف سے پاکستانی اداکارہ کے کلپ کو شیئر کرنے پر مداح بہت خوش ہیں اور اسے کپل شرما کا بڑا پن قرار دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں