کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بجلی چوروں کیخلاف پولیس بھی میدان میں آگئی

بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہفتہ واررپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے گی، نوٹی فکیشن جاری

—(فوٹو: فائل)

سندھ پولیس نے تمام تھانوں میں بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ساؤتھ ، ڈی آئی جی ایسٹ اور ڈی آئی جی ویسٹ کے علاوہ ڈی آئی جی حیدرآباد ،ڈی آئی جی پیر پور خاص ، ڈی آئی جی سکھر، ڈی آئی جی لاڑکانہ ،ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔


نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ نگراں وزیراعظم اوروفاقی وزرات توانائی کی جانب سے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں، آئی جی سندھ نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کہ وہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ایریا ہیڈز سے رابطہ میں رہیں گے۔

نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمے کا اندراج اور گرفتاری پر معاونت فراہم کی جائے گی اوربجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہفتہ واررپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے گی۔

 
Load Next Story