میچ 20 اوورز تک محدود ہوا تو پاکستان کا ہدف کیا ہوگا
آج مزید کھیل نہیں ہوسکا تو کل وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا اور کوئی اوور ضائع نہیں ہوگا
پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ میں بارش نے ایک بار پھر رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔
جب میچ روکا گیا تھا تو بھارت کا اسکور 24.1 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز تھا۔ بھارت آج مزید بیٹنگ نہیں کر سکا اور پاکستان کو 20 اوور کے ہدف کا تعاقب کرنا پڑا تو ہدف 181 رنز ہوگا۔
دونوں ٹیموں کو برابر اوور دیے گئے تو پاکستان کو 24 اوورز میں 206 رنز بنانا ہوں گے۔
پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگر آج مزید کھیل نہیں ہوسکا تو کل وہیں سے دوبارہ میچ شروع ہوگا جہاں آج روکا گیا ہے اور کوئی اوور ضائع نہیں ہوگا۔
تاہم اگر آج 20 اوور کا تعاقب ممکن ہوا تو امپائرز ریزرو ڈے استعمال کرنے کے بجائے آج مختصر کھیل مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔