میری والدہ کو مجھے ’ایبورشن‘ کرنے کا مشورہ دیا گیا شلپا شیٹھی کا انکشاف

اداکارہ کو بالی وڈ انڈسٹری میں 30 برس مکمل ہوگئے ہیں اور وہ اپنی نئی فلم ’سکھی‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک September 10, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو ڈاکٹروں نے انہیں 'ایبورشن' کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ کا حمل بہت پیچیدہ ہوگیا تھا اور انہیں خوف تھا کہ ان کا حمل ضائع ہوجائے گا۔

اداکارہ کے مطابق ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ ان کی والدہ کا مس کیرج ہوجائے گا کیوں کہ ان کی والدہ کو بہت زیادہ بلیڈنگ ہورہی تھی لیکن اس کے باوجود اداکارہ کی پیدائش ہوئی۔




شلپا شیٹھی کے مطابق وہ اس پیچیدہ حمل میں بھی سروائیو کرگئیں اور انہیں اکثر یہ خیال آتا ہے کہ ان کے بچنے کا ضرور کوئی مقصد تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شاید لوگوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اور ان کو انسپریشن دینے کیلئے موجود ہیں تاکہ مشکل وقت آسانی سے گزر جائے۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی اپنی نئی فلم 'سکھی' کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور انہیں فلم انڈسٹری میں 30 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |