کراچی تیسرٹاؤن میں ایک بیٹی کا بیروزگار باپ پھندے سے جھول گیا

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی


Staff Reporter September 10, 2023
متوقی چھ ماہ سے بیروزگار اور بیمار تھا، پولیس( فوٹو: فائل )

تیسرٹاؤن میں بے روزگاری سےتنگ آکرایک شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، متوفی ایک بیٹی کا باپ تھا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسرٹاؤن میرخان گوٹھ گلی نمبر13 کے قریب گھرسے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 45 سالہ مشتاق ولد یوسف مسیح کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی شخص ایک بیٹی کا باپ تھا، متوفی کے سالے نے پولیس کو بتایا کہ مشتاق 6 ماہ سے بے روزگار اور بیمار تھا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں