اسمگلرزاور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں وزیر داخلہ

ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، سرفراز بگٹی


ویب ڈیسک September 10, 2023
—فائل فوٹو

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

ںگراں وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کےدوران انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے فیصلہ کرلیا کہ ان برائیوں کے خلاف انتہا تک جائیں گے جبکہ چند عناصر اسمگلنگ کے بعد ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'کتنی بڑی مچھلی ہی کیوں نہ ہو اسے نہیں بخشا جائے گا، ماضی میں جو کچھ ہوا اس پر بحث لاحاصل ہے، ہم آج کی بات کررہے ہیں اور ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے خلاف 48 چھاپے مارہے ہیں جبکہ 59 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور 48 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ثبوتوں کے ساتھ ملزمان کو عدالت میں پیش کریں گے اور تصاویر کے ساتھ ملزمان کے نام بھی میڈیا کے پیش کریں گے تاکہ معاشرے کے اس ناسور کو بے نقاب کیا جائے عوام کو اس بارے میں مکمل آگاہی ہو۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے عوام نگراں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں، عوام بھی بتائیں کہاں کہاں اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی ہورہی ہے، ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔