چترال میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ارسون میں کی گئی جس میں 7 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 10, 2023
—(فوٹو: فائل)

ضلع چترال کے علاقے ارسون میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔