الاسکا میں زیر آب چٹان کے قریب ’سنہری انڈہ‘ دریافت

ہم اس وقت تک اس کے بارے میں زیادہ نہیں جان سکیں گے جب تک کہ ہم اسے ایک تجربہ گاہ نہ لے جائیں، این او اے اے


ویب ڈیسک September 10, 2023
[فائل-فوٹو]

اوشین ایکسپلوریشن کے محققین کو خلیج الاسکا میں زیرِسمند چٹان کے قریب غوطہ خوری کے دوران ایک پراسرار 'سنہری انڈے' جیسی شے ملی ہے۔

امریکا کی نیشنل اوشین اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر انوکھی دریافت کی اطلاع دی۔ ادارے نے بتایا کہ یہ ہموار سونے کا گنبد نما نمونہ جس کا قطر 10 سینٹی میٹر سے تھوڑا زیادہ تھا، ایک چٹان سے مضبوطی سے چپکا ہوا تھا۔

ادارے نے مزید بتایا کہ کیمروں کے زوم ہونے کے بعد سائنس دان اس کی ظاہری شکل دیکھ کر حیران رہ گئے۔ مہم کے کوآرڈینیٹر سیم کینڈیو نے کہا کہ گہرا سمندر عجائبات کا مجموعہ ہے۔ ہم ابھی تک اس کی شناخت اس حقیقت سے آگے نہیں کر سکے ہیں کہ یہ حیاتیاتی شے ہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس وقت تک اس کے بارے میں زیادہ نہیں جان سکیں گے جب تک کہ ہم اسے ایک تجربہ گاہ نہ لے جائیں جہاں ہم سائنسی برادری کی اجتماعی مہارت اور زیادہ جدید ترین آلات کے ساتھ اس کا معائنہ نہ کریں۔

کینڈیو نے یہ بھی نوٹ کیا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا چھوٹا سا سنہری گنبد کا تعلق کسی معلوم جاندار کی نسل سے ہے، نئی نسل سے ہے یا شاید موجودہ کی زندگی کے کسی نامعلوم مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔