صہیب شیخ کی بورڈ میں بطور ڈائریکٹر پی ایس ایل واپسی

لیگ کمشنر نائلہ کی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی، فرنچائزز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا


Saleem Khaliq September 11, 2023
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

پی سی بی میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ صہیب شیخ کی بطور ڈائریکٹر پی ایس ایل بورڈ میں واپسی ہو گئی۔

صہیب شیخ کو 2019 میں پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا، وہ پی ایس ایل میں نجم سیٹھی کی ٹیم کا اہم حصہ رہے تھے، اب ان کی بطور ڈائریکٹر پی ایس ایل واپسی ہو گئی، انھوں نے کام بھی شروع کر دیا ہے۔

نجم سیٹھی کی قریبی شخصیت موجودہ لیگ کمشنر نائلہ بھٹی کا عہدے پر براجمان رہنا اب ممکن نہیں لگتا، صہیب شیخ کی تقرری کے حوالے سے پی ایس ایل فرنچائزز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کر دیا

نئے آئین میں سی ای او کی پوزیشن نہ ہونے پر سائیڈ لائن ہونے والے فیصل حسنین کچھ عرصے قبل ملک چھوڑ چکے،انھوں نے وسیم خان کے کیس کو بطور مثال پیش کرتے ہوئے بورڈ سے 15 ہزار ڈالر بھی وصول کیے تھے،فیصل کو اسپیشل پروجیکٹس میں بھیجا گیا تھا، یہ ڈپارٹمنٹ فارغ آفیشلز کے لیے قائم کیا گیا جنھیں ضرورت پڑنے پر دوبارہ کسی شعبے میں بھیج دیا جاتا ہے جیسے ذاکر خان کو اکیڈمی بھیجا گیا۔

ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کو بھی اسپیشل پروجیکٹس میں منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ کافی عرصے سے دفتر ہی نہیں آ رہے،البتہ ان کی تنخواہ و دیگر مراعات برقرار ہیں،امریکی کرکٹ میں بطور مشیر خدمات انجام دینے والے پی سی بی ہیڈ آف براڈکاسٹ رائٹس،پروڈکشن اینڈ ایمرجنگ پلیٹ فارمز شعیب نوید کو بھی فارغ کر دیا گیا،ان کے معاہدے میں توسیع نہیں ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |