راولپنڈی بگا شیخاں میں دو گروپوں میں تصادم 4 افراد قتل

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا، ایس ایچ او روات

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا، ایس ایچ او روات۔ فوٹو: فائل

تھانہ روات کے علاقہ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں رات گئے تصادم کے دوران 4 افراد قتل ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقہ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں رات گئے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد قتل ہو گئے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ایس ایچ او روات نے بتایا کہ خونی تصادم میں ایک فریق کے جانب سے 3 جب کہ دوسری جانب سے 1 شخص قتل ہوا جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ پولیس کی بھاری نفری گاوں بگا شیخاں سمیت آر ایچ یو میں تعینات ہے تاہم روات معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story