غیر ملکی موبائل فون کمپنی گیس چوری میں ملوث نکلی مقدمہ درج

موبائل کمپنی 200 فٹ پائپ کے ذریعے براہ راست گیس چوری کررہی تھی، کنکشن منقطع کرکے جنریٹر اور پائپ ضبط کرلیا گیا


ویب ڈیسک September 11, 2023
موبائل فون ٹاور کا جنریٹر گیس چوری کے ذریعے چلایا جا رہا تھا (فوٹو: اسکرین گریب)

غیر ملکی موبائل فون کمپنی کے گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق گیس چوری کیے جانے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں پتا چلا کہ کرک کے علاقے میں موبائل فون ٹاور کے جنریٹر چوری شدہ گیس سے چلایا جارہا تھا۔

موبائل کمپنی مین گیس لائن سے براہ راست گیس چوری کررہی تھی۔ گیس کی چوری 200 فٹ پائپ کے ذریعے کی جارہی تھی۔ سوئی ناردرن نے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے جنریٹر اور پائپ ضبط کرلیا اور کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

واضح رہے کہ موبائل فون ٹاور غیر ملکی موبائل فون کمپنی کی ملکیت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں