ترسیلات زر میں جولائی تا اپریل 1145 فیصد اضافہ12ارب89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں
10ماہ میں سعودیہ3.8ارب،عرب امارات ڈھائی ارب، امریکا 2 ارب،برطانیہ1.8ارب،جی سی سی ڈیڑھ ارب،ای یو35.5کروڑڈالر آئے
بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں (جولائی تا اپریل2014) میں 12ارب 89کروڑ 46 لاکھ 10ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں ۔
جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 11ارب56کروڑ 98لاکھ 20 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر سے 11.45فیصدزیادہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے1ارب 31کروڑ 18لاکھ 30 ہزار ڈالر وطن بھیجے جو اپریل 2013 میں ارسال کردہ 1ارب21کروڑ 59لاکھ ڈالر سے 7.89 فیصد زائد ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 10ماہ اور اپریل کے دوران بیشتر رقوم خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت وعمان میں مقیم پاکستانیوں نے وطن بھیجیں جبکہ ترسیلات زر کی فراہمی میں سعودی عرب سرفہرست رہا۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 10ماہ کے دوران پاکستانی ورکرز نے سعودی عرب سے12.90 فیصد کے اضافے سے 3 ارب 80 کروڑ 63 لاکھ 60 ہزار، متحدہ عرب امارات 9.12 فیصد بڑھ کر 2 ارب 52 کروڑ 28 لاکھ 90 ہزار ڈالر، امریکاسے 11.39 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ 60 ہزار ڈالر، برطانیہ 11.62 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 79 کروڑ 82 لاکھ 80 ہزار ڈالر، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر و سلطنت عمان) 14.70 فیصد بڑھ کر1 ارب 52 کروڑ 74لاکھ ڈالر، یورپی یونین کے ممالک سے 19.36فیصد کے اضافے سے 35 کروڑ 53 لاکھ 10 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 3.81 فیصد کے اضافے سے 85 کروڑ 73 لاکھ 10 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
جبکہ جولائی تا اپریل 2013 کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 3 ارب 37 کروڑ 15 لاکھ90 ہزار ڈالر، 2 ارب 31 کروڑ 20 لاکھ 10 ہزار ڈالر، 1 ارب 81 کروڑ 98 لاکھ 50ہزار ڈالر، 1 ارب 61 کروڑ 11 لاکھ 10 ہزار ڈالر، 1 ارب 33 کروڑ 16 لاکھ 70ہزار ڈالر، 29 کروڑ 76 لاکھ 90 ہزار ڈالر اور 82 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب 41 کروڑ 50 لاکھ 90 ہزارڈالر، متحدہ عرب امارات 23 کروڑ 39 لاکھ70 ہزار ڈالر، امریکا 20 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار ڈالر، برطانیہ 16 کروڑ 60 لاکھ 70 ہزار ڈالر، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 16 کروڑ 96 لاکھ 70 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ممالک 3 کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار ڈالراورناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 8 کروڑ 45 لاکھ 10 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں۔