سائفر کیس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود کی درخواست ضمانت الگ سنی جائے گی عدالت

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا، سماعت 14 ستمبر تک ملتوی


فیاض محمود September 11, 2023
فوٹو فائل

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی درخواست ضمانت علیحدہ علیحدہ سننے کا فیصلہ سنا دیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قابل سماعت ہونے کے خلاف پراسیکیوشن کی درخواست پر ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر دلائل کا محفوظ فیصلہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پراسیکیوشن نے سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ منسلک نا ہونے پر تکنیکی اعتراض اٹھایا تھا۔

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی درخواست ضمانت الگ سنی جائے گی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 14 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکلا کو تکنیکی اعتراض دور کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں