خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرنے والا مشکوک شخص جدید اسلحہ سمیت گرفتار

ملزم ابوبکر نے اپنی شناخت ایف آئی اے کے ملازم کے طور پر کروائی تھی، پولیس


ویب ڈیسک September 11, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے گلشن اقبال میں خود کو ایف آئی اے کا اہلکار قرار دینے والے شخص کو جدید اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سید قمر عباس نے دوران پٹرولنگ ٹیم کے ہمراہ جعلی ملازم کو گرفتار کیا جبکہ ملزم ابوبکر نے اپنی شناخت ایف آئی اے کے ملازم کے طور پر کروائی تھی۔

پولیس نے ملزم ابوبکر کے بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے مبینہ طور پر 2 جدید آٹو میٹک رائفلز، پولیس لائٹ، پولیس مونو گرام برآمد ہوئے جبکہ ملزم کے خلاف جعلی سرکاری ملازم اور ناجائز اسلحہ کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں