ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے 6 فٹبالرز کو تاحال بازیاب نہیں کروایا جاسکا

سی ایم گولڈ کپ کیلیے سبی جانے والے کھلاڑیوں کو ہفتہ نو ستمبر کے روز ڈیرہ بگٹی سے اغوا کیا گیا


ویب ڈیسک September 11, 2023
فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے فٹبال کے کھلاڑیوں کو تاحال بازیاب نہیں کروایا جاسکا۔

مسلح افراد نے سی ایم گولڈ کپ کھیلنے کیلیے سبی جانے والے 6 فٹبالرز کو نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی سے اغوا کیا جس کی تصدیق 9 ستمبر کو حکومتی سطح پر کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے فٹبال کھلاڑیوں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کے لیے سبی جانے والے فٹبالرز کو جانی بیٹی کے علاقے سےاغوا کیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز اغوا ہونے والے فٹبال کے 6 کھلاڑی تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے بتایا کہ مغویوں کی جلد اور باحفاظت بازیابی کیلیے سرچ آپریشن جاری ہیں، امید ہے کہ وہ جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔

ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے فٹ بال کے کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے سوئی میں دوسرے روز احتجاج کیا گیا، جس میں قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین وڈیرہ غلام نبی اور عزت اللہ بگٹی نے کی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے بتایا کہ کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں