واٹس ایپ کی بِیٹا ورژن میں تھرڈ پارٹی چیٹ فیچر کی آزمائش

یورپی یونین ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکٹ کے تحت گیٹ کیپر قرار دیے جانے کے چند دنوں بعد فیچر کی خبر سامنے آئی

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن میں تھرڈ پارٹی چیٹ نامی فیچر کی نئی اسکرین متعارف کرا دی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اسکرین فی الحال نہ تو فعال ہے نہ ہی صارفین تک اس کی رسائی ہے۔ لیکن پیش کیے گئے ٹائٹل سے یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ پیغام رساں ایپ دیگر پیغام رساں ایپلی کیشنز کے ساتھ پیغام رسانی کے فیچر پر کام کر رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا کی جانب سے یہ فیچر یورپین کمیشن کی جانب سے یورپی یونین ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکٹ کے تحت گیٹ کیپر قرار دیے جانے کے چند دنوں بعد ہی سامنے آیا ہے۔ اس ایکٹ کے مطابق واٹس ایپ جیسے مواصلاتی سافٹ ویئر کو مارچ 2024 تک ثالث فریقی پیغام رساں ایپس کے ساتھ جڑنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story