روسی کمپنی نے دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون 14پیش کر دیا

کیوویئر نامی کمپنی نے آئی فون کو مزید سجاتے ہوئے اس پر سیکڑوں ہیرے لگا کر قیمت 562،000 ڈالر تک پہنچا دی ہے


ویب ڈیسک September 13, 2023
روسی کمپنی نے عام آئی فون کی کیسنگ وائٹ گولڈ اور ہیروں سے مرصع کی ہے۔ فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

انتہائی قیمتی اشیا بنانے والی روسی کمپنی نے ایپل کے آئی فون 14 اور آئی فون 14 پرومیکس کو قیمتی ہیروں سے مرصع کرکے اس کی قیمت آسمان تک پہنچا دی۔ اس طرح یہ دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون بھی ہوگیا ہے جس کی قیمت 562,700 ڈالر یعنی 16 کروڑ 75 لاکھ بتائی جارہی ہے۔

روسی کمپنی'کیوویئر' نے فی الحال ان مہنگے ترین آئی فون ماڈل کا اعلان کیا ہے لیکن اس کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ کمپنی نے اسے 'ڈائمنڈ سنوفلیک' ڈیزائن کا نام دیا ہے۔ سب سے پہلے آئی فون پر 18 قیراط سفید سونے (وائٹ گولڈ) کی پرت چڑھائی گئی ہے۔ پھر اطراف میں 570 ہیروں کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔ درمیان میں ایک بڑا پینڈںٹ لگایا گیا ہے جسے برطانیہ کے مشہورجیولر، گراف نے ڈیزائن کیا ہے۔ پورا فون مکمل طور پر ہاتھ سے بنا ہے جس نے اس شاہکار کی قیمت کو دوچند کردیا ہے۔



کمپنی کےمطابق وہ نئے آئی فون 15 کو مزید ہیروں سے سجاکرفروخت کریں گے اوراس کی قیمت کچھ اور زیادہ ہوسکتی ہے۔ کیوویئر نے آئی فون کے ہارڈویئرمیں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے بس اس کی ظاہری کیفیت کو قیمتی بنایا ہے۔

اس سے قبل کیوویئر کمپنی آئی فون سیون کو ٹائرینوفون پیش کرچکی ہے جس میں ٹی ریکس ڈائنوسار کا دانت لگایا گیا تھا اور سونے کی کیسنگ بنائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں