عام انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا مرتضیٰ سولنگی
آئین کے تحت انتخابات آخری مردم شماری کے تحت ہونے ہیں، نگراں وزیر اطلاعات
صدر مملکت کی جانب سے کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق خبروں کے بعد نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت انتخابات آخری مردم شماری کے تحت ہونے ہیں، آخری مردم شماری 2023ءکی ہے جس کے تحت حلقہ بندیاں ضروری ہیں، حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن شیڈول جاری کر چکا ہے۔
مزیدپڑھیں: صدر مملکت کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں، ذرائع
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو 54 دن الیکشن مہم کیلئے بھی دینا ہوں گے، غیر جانبدارانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لئے تیاری کر رہے ہیں، انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت ذمہ دار، قانونی و آئینی حکومت ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعلقات بہتر رکھیں، ہم ایک ایسا الیکشن چاہتے ہیں جسے سب تسلیم کریں۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت کی مدت کا تعین آئین، قانون اور آئینی ادارے کرتے ہیں، نئی پارلیمنٹ منتخب ہوگی تو ہم قوم کی امانت ملک کے منتخب نمائندوں کے حوالے کر کے چلے جائیں گے، آئین میں لکھا ہے کہ اس ملک کو اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا صدر مملکت سے انتخابات کی تاریخ کے فوری اعلان کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا تصور بھی پارلیمان نے دیا ہے، بلاول بھٹو زرداری بہت بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں، انہیں اظہار رائے کا پورا حق حاصل ہے، پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی قسم کی کشمکش نہیں ہے، حالات بہت اچھے ہیں، کوئی اضطراب نظر نہیں آ رہا، عوام کا فیصلہ ہوگا کہ وہ کس جماعت کو منتخب کرتے ہیں، پچھلی حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے کچھ بڑے فیصلوں کا اختیار نگران حکومت کو دیا۔