اگست میں ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر31 فیصد اضافہ

ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.1ارب ڈالر موصول ہوئے، اسٹیٹ بینک


Business Reporter September 11, 2023
—(فوٹو: فائل)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2023 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر3.1 فیصد اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں اگست 2023 میں 2.1ارب ڈالر موصول ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق جولائی تا اگست مالی سال 24 میں ترسیلاتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر 4.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

علاوہ ازیں اگست 2023 میں ترسیلاتِ زر کی آمد کے اہم ذرائع میں بالترتیب سعودی عرب (490.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (331.3 ملین ڈالر)متحدہ عرب امارات (308.0 ملین ڈالر) اور امریکہ (262.4 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |