کھانے کے بعد صرف دو منٹ کی چہل قدمی خون میں شکر کم کرسکتی ہے
2022 کے ایک طویل مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کھانے کے بعد چلنے سے خون میں گلوکوز کی مقدار 10 فیصد کم ہوسکتی ہے
ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد کہا ہے کہ ہرکھانے کے بعد صرف دو منٹ تک تیزقدمی سے خون میں شکر کی مقدار کم کرنے میں غیرمعمولی کامیابی ہوسکتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق بحیرہ روم کی اطراف اسپین اور دیگر ممالک کے لوگ ہرکھانے کے بعد چہل قدمی کے عادی ہیں اور ان میں ذیابیطس کا مرض بہت ہی کم دیکھا گیا ہے۔ اس عمل میں میڈیرینیئن طرزخوراک کا دخل بھی ہے جو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ چہل قدمی ان اقوام کی عام عادت ہے۔
جرنل اسپورٹس میڈیسن میں 2022 میں کئے گئے ایک تحقیقی سروے کے مطابق ہرکھانے کے بعد چلنا بہت ضروری ہے۔ یہاں تک کہ بلڈ شوگرکنٹرول کرنے میں اس کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر ہر کھانے کے بعد چلنے کی عادت اپنائی جائے تو نہ چلنے والوں کے مقابلے میں بلڈ شوگر9.51 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ تاہم اگر دن میں کئی مرتبہ چلاجائے تو اس سے 17 فیصد شکرکم ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ اگرآپ دیر تک بیٹھے ہیں تو اٹھ کر چہل قدمی کیجئے کیونکہ اس سے بھی ذیابیطس بھگانے میں مدد مل سکتی ہے۔ جرنل میں سات مطالعوں کو نئے سرے سے جائزہ (میٹا اینالیسس) کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ دن میں کئی مرتبہ 2 سے 5 منٹ کی واک کریں تو یہ روز نصف گھنٹے تک کی تیزقدمی ہوجائے گی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرآپ دیرتک بیٹھے رہ کر کام کرتے ہیں تو ضروری ہے کہ کچھ دیر کھڑے رہ کر بھی کام نمٹائیں۔ ہم جانتے ہیں کہ کھانا کھانے کے 30 سے 90 منٹ کے دوران خون میں شکر کی مقدار بلند ہوجاتی ہے اور یہی وہ موقع ہے کہ ہم چلنے کو ترجیح دیں اور ذیابیطس سے محفوظ رہیں۔
تاہم اگر آپ ہفتے 150 منٹ کی واک کرتے ہیں تو ذیابیطس مرض کا خطرہ 33 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔