جامعہ کراچی بی اے پرائیویٹ امتحانات2013 کے نتائج کا اعلان

بی کام ریگولر کے ضمنی امتحانی فارم 14 مئی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں


Staff Reporter May 13, 2014
بی کام ریگولر کے ضمنی امتحانی فارم 14 مئی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی نے بی اے سال دوئم اور (سال اول و دوئم) پرائیویٹ سالانہ امتحانات برائے2013 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

نتائج کے مطابق امتحان میں پہلی پوزیشن حافظ عبداللہ منصور سلیمان ولد محمد افضل سلیمان نے 800 نمبر لے کر حاصل کی٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی کام ریگولر کے ضمنی امتحانی فارم14 مئی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، طلبا اپنے امتحانی فارم 2650 روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور 4550 روپے فیس برائے (سال اول ودوئم)کے ساتھ متعلقہ کالجوں میں جمع کراسکتے ہیں٭ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیویٹ سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، طلبا امتحانی فارم 5 جون تک 3 ہزار روپے فیس برائے سال اول / دوئم کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام ''ادبی سرقہ اور اس سے بچنے کے طریقے'' کے موضوع پر ورکشاپ15تا16مئی کو منعقد کی جارہی ہے جبکہ ''ملازمین کے خلاف انضباطی اقدام اور تفتیش کا طریق کار'' کے موضوع پر ورکشاپ17مئی کو ہوگی٭ جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسلینس فار ویمنز اسٹڈیز کے تحت سیمینار بعنوان ''میڈیا: سماجی تبدیلی کے لیے ایک ذریعہ'' آج منگل 13 مئی کو منعقد کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں