ٹی20 ورلڈکپ پاک بھارت میچ کے نیویارک میں انعقاد پرغور
آئی سی سی منصوبے میں مناسب اسٹیڈیم کی عدم دستیابی آڑے آئے گی
آئی سی سی 2024 ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ نیویارک میں منعقد کرانا چاہتا ہے.
میگا ایونٹ میں اگرچہ ابھی 10 ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے لیکن روایتی حریفوں کا وینیو ابھی طے نہیں ہوسکا ہے، آئی سی سی نیویارک میں یہ مقابلہ منعقد کرانے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن شہر میں سردست کوئی کرکٹ میدان دستیاب نہیں ہیں، اس معاملے میں براڈ کاسٹرز بے بس دکھائی دیتے ہیں۔
گورننگ باڈی کا ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ منعقد کرنے کا منصوبہ ایسے ملک میں ہے جہاں فرسٹ کلاس کرکٹ ریگولر بنیاد پر نہیں کھیلی جاتی، آئندہ برس ورلڈ کپ مشترکہ طور پر ویسٹ انڈیز اور امریکا میں منعقد ہونا ہے۔
آئی سی سی چاہتا ہے کہ اکی خواہش ہے کہ یونٹ کے 17 میچز امریکا میں منعقد کیے جائیں جس میں پاکستان اور بھارت کا میچ نیویارک میں منعقد کرنے پر غور ہورہا ہے، اس کی بڑی وجہ وہاں پر ایشیائی تارکین وطن کی بڑی تعداد کا مقیم ہونا ہے، سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس میں مشکل پیش آسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے تاریخوں کا اعلان
وینیو کی تلاش میں آئی سی سی برونکس تک پہنچا تھا جہاں وین کورٹ لینڈ پارک میں 34 ہزار کی نشتسوں والا عارضی اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق برونکس میں اس منصوبے کی کئی حلقوں نے مخالفت کردی، وان کورٹ لینڈ پارک کا منصوبہ بہت سے مسائل کا شکار ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی آفیشل نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وینیو ٹیم نے اگرچہ اوپن فیلڈ کا معائنہ کیا ہے لیکن ابھی کوئی بات حتمی نہیں ہے۔
نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلومبرگ کا کہنا تھا کہ نیویارک میں اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ مکمل طور پر غیرحقیقی ہے، میڈیا کے رابطہ کرنے پر آئی سی سی نے اس بابت کوئی جواب دینے سے گریز کیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وینیوز کا اعلان آئندہ ماہ یا اس کے بعد متوقع ہے، امریکا میں حالیہ لیگز کے انعقاد سے کچھ امیدیں روشن ہوئی ہیں۔