توقعات دباؤ اور جھنجھٹ۔۔۔
کام کرنے والی خواتین کے لیے دفتری اور ذاتی زندگی میں توازن کیوں کر ہو؟
آج کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں، خواتین کے لیے بالخصوص کام اور ذاتی زندگی میں توازن رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔
پاکستان میں کام کرنے والی خواتین کے لیے جہاں دوسرے مسائل سر اٹھائے کھڑے رہتے ہیں، وہیں کام اور ذاتی زندگی کے درمیان عدم توازن ان کی زندگیوں کو نہ صرف مشکل بناتا ہے، بلکہ دیگر پریشانیوں کا سبب بھی بنتا ہے۔
پیشہ ورانہ زندگی، خاندان، اور ذاتی خواہشات کے تقاضے اکثر تناؤ اور تصادم کا باعث بنتے ہیں۔ تاہم، صحیح حکمت عملیوں اور تدابیر کے ساتھ، کام کرنے والی خواتین زندگی کے تمام پہلوؤں میں اپنی فلاح و بہبود اور کام یابی کو یقینی بناتے ہوئے، کام اور زندگی میں ایک آہنگ توازن حاصل کر سکتی ہیں۔
دشواریاں
دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی حالیہ برسوں میں افرادی قوت میں شامل ہونے والی خواتین کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے یہ ایک مثبت پیش رفت ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ بہت سی دشواریاں اور مشکلات بھی سامنے آئی ہیں۔
پاکستان کے روایتی صنفی کردار اور اور ان سے وابستہ توقعات کے باعث خواتین پر کئی اضافی ذمہ داریاں لاد دی جاتی ہیں، یعنی گھر اور باہر دونوں جگہ۔ تو وہ نہ صرف خواتین کی جسمانی بلکہ ذہنی تھکن میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔ رفتہ رفتہ یہ تھکن بیماریوںاور خاندانی مسائل کی شکل بھی اختیار کرلیتی ہے۔
واضح حدود مقرر کریں
کام اور ذاتی زندگی کے درمیان حدود قائم کرنا بہت ضروری ہے۔ اپنے کام کے اوقات اور ذمے داریوںکے بارے میں واضح طور پر اپنے گھر والوں اور دفتر والوں کے ساتھ بات کریں۔ کام کے اوقات کار دفتر کے ساتھ ساتھ گھر والوں کو بھی پتا ہونے چاہئیں، تاکہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ ان اوقات میں آپ کی موجودگی کہاں ضروری ہے۔ اس طرح ایک منظم روٹین بھی بن جائے گی اور آپ کے کام اور ذمے داریوں کو وہ اہمیت بھی حاصل ہوگی جس کی آپ کو بہت ضرورت ہوتی ہے۔
اپنا خیال خود رکھیں
خود کی دیکھ بھال یعنی اپنا خیال رکھنا عیش و آرام نہیں ہے۔ یہ ایک ضرورت ہے، ہر روز اپنے لیے کچھ وقت مختص کریں۔ جس میں اپنے آپ کو ایسی سرگرمیوں میں مشغول رکھیں، جو آپ کو تازہ دم کرتی ہیں، چاہے وہ کتابیںپڑھنا ہو، ورزش کرنا، یا کسی اور پسندیدہ مشغلے میں اپنے آپ کو مصروف رکھنا۔ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
یاد رکھیں ایک صحت مند دماغ، صحت مند جسم کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ آپ کی صحت آپ کی پیشہ ورانہ اور خاندانی ذمے داریوں کو نبھانے کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔
جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں
کاموں اور ذمہ داریوں کو ہموار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو قبول کریں اور اپنی زندگی کو آسان بنائیے۔ ایسی آن لائن مینیجمنٹ خدمات کو استعمال کیجیے، جو کہ گھریلو استعمال کی اشیا کی خریداری سے لے کر دیگر ضروری کاموں کو کرنے کے لیے گھر بیٹھے آپ کی مدد کرتی ہیں۔ اس طرح گھر سے نکل کر اضافی وقت خرچ کیے بغیر آپ اپنی ذمے داریوں سے بہتر طریقے سے نبرد آزما ہو سکتی ہیں۔
ذمے داریاں بانٹیں
کام اور گھر دونوں جگہوں پر کام تفویض کرنے میں ہچکچاہٹ نہ دکھائیے۔ گھر کے کاموں کو خاندان کے ارکان کے ساتھ بانٹنا اور انہیں فیصلہ سازی میں شامل کرنا کام کے بوجھ کو یک ساں طور پر تقسیم کر سکتا ہے۔ اپنے آپ کو 'سپر ویمن' سمجھنا بند کیجیے۔
مدد مانگنے میں نہ شرمائیے
اپنے مدد گار دوستوں کا نیٹ ورک بنائیے۔ ضرورت پڑنے پر مدد کے لیے دوستوں، خاندان، یا دفتری ساتھیوں پر بھروسا کرنے میں کوئی بری بات نہیں۔ اپنے خدشات کا اظہار کرنا اور ساتھیوں سے مشورہ طلب کرنا جذباتی راحت اور تازہ نقطۂ نظر فراہم کر سکتا ہے۔
وقت کی تنظیم
اپنے وقت کو مؤثر طریقے سے کار آمد بنائیں۔ مثلاً تمام کیے جانے والے کاموں کی فہرستیں بنائیں۔ پھر ان میں سے ان کاموں کو الگ کیجیے، جنھیں ترجیحی بنیادوں پر کرنا ہے۔ یہ عمل نہ صرف آپ کو کاموں میں تاخیر سے بچائے گا، بلکہ آپ اپنے وقت کو مؤثر طریقے سے صرف کرسکیں گے۔ یہ عمل آپ کی زندگی سے تناؤ کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔
ضرورت کے وقت 'انکار' کرنا
'نہ' کہنا یعنی کہ انکار کرنا بھی ایک 'اہم ہنر' ہے۔ جب آپ پہلے کام کے دباؤ کا شکار ہیں چاہے آپ اپنے دفتر میں ہوں یا اپنے گھر۔ اپ کے ساتھ دفتر کے ساتھی ہوں یا آپ کے خاندان کے لوگ، شائستگی سے اضافی کام یا کام کرنے کے وعدوں سے انکار کرنا توازن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ بہت سی خواتین مروت کے باعث یہ نہیں کر پاتیں اور اس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار رہتی ہیں۔ یہ مت سوچیے کہ یہ بات کسی کو بری لگے گی۔ ضرورت کے وقت انکار کرنا سیکھیے۔
نتیجہ
کام اور زندگی میں توازن حاصل کرنا ایک ایسا سفر ہے، جس کے لیے صبر اور مسلسل کوشش کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن یہ پاکستان میں کام کرنے والی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ضروری سفر ہے۔ یاد رکھیے کہ توازن ہر ایک کے لیے مختلف پہلو رکھتا ہے، اور کوئی بھی حل سب لوگوں کے لیے بارآور نہیں ہو سکتا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ کے لیے کیا بہتر ہے اور وہ کون سے اقدامات ہیں جو آپ کی خوشی اور صحت کے لیے ناگزیر ہیں۔ تو بس اپنی زندگی میں خوشیوں اور کام یابیوں کا توازن قائم کرنے کے لیے ایسے اقدامات ضرور کیجیے، کیوں کہ آپ ابھی اہم ہیں۔
چوں کہ زیادہ سے زیادہ خواتین افرادی قوت میں سبقت لے جاتی ہیں اور رکاوٹوں کو توڑتی رہتی ہیں، یہ بہت ضروری ہے کہ معاشرہ، آجر، اور خاندان کام اور زندگی کے توازن کو پورا کرنے کے لیے ان کی مدد کیجیے۔ ان حکمت عملیوں پر عمل درآمد کرنے اور ضرورت پڑنے پر تبدیلی کی وکالت کرتے ہوئے، پاکستان میں خواتین اپنی ذاتی زندگی کی دولت سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے کیریئر میں ترقی کر سکتی ہیں۔