خالی اسٹینڈز مرلی دھرن نے مہنگے ٹکٹوں کو وجہ قرار دے دیا

قیمتیں زیادہ رکھی گئیں، بارش کی پیش گوئی سے بھی فرق پڑا، سابق اسٹار


Sports Reporter September 12, 2023
قیمتیں زیادہ رکھی گئیں، بارش کی پیش گوئی سے بھی فرق پڑا، سابق اسٹار۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

ایشیاکپ میں خالی اسٹینڈز، مرلی دھرن نے مہنگے ٹکٹوں کو وجہ قرار دیدیا۔

ایشیا کپ کے سپر 4مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں غیر متوقع طور پر خالی اسٹینڈز دیکھے گئے،اس صورتحال پر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ نے حیرت کا اظہار کیا کیونکہ روایتی حریفوں کے ٹاکرے میں کبھی ایسی صورتحال نہیں دیکھی گئی۔

سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن کا خیال ہے کہ ٹکٹوں کی زیادہ قیمتیں بھی اس کی ایک وجہ ہیں، سری لنکا اس وقت مالی بحران سے گزر رہا ہے، پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ رکھیں، انہیں آخری لمحات میں کم کیا گیا تھا جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، ٹکٹ کی قیمتیں سری لنکن روپے 6000 اور اس سے اوپر شروع ہوتی ہیں، اگر آپ گرینڈ اسٹینڈز سے میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ 40000 سے 50000 سری لنکن روپے ہے جو کہ ایک شخص کی ماہانہ تنخواہ کے برابر ہے، مجھے نہیں لگتا کہ سری لنکا میں اتنی رقم کوئی بھی عام شہری برداشت کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ: بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی

انھوں نے کہا کہ سری لنکا میں جب بھی میچ ہوتے ہیں، لوگ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ اتنے زیادہ قیمت والے ٹکٹ نہیں خرید سکتے، یہاں تک کہ میزبان سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میچ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر سکا، شاید بارش کی پیش گوئی کو دیکھتے ہوئے بھی لوگ اپنی رقم ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے، سپر 4 میچز کی میزبانی کے حوالے سے بھی الجھن تھی کہ کولمبو یا ہمبنٹوٹا میں ہوگا، ان تمام معاملات کہ وجہ سے اشیا کپ کشش کھو بیٹھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |