سندھ میں بڑے پیمانے پر سب رجسٹرارز اور مختیار کاروں کے تبادلے

مبینہ سسٹم کے مختیارکاروں کے بھی تبادلے، فہیم تالپربن قاسم ٹاؤن، دیرپرکاش صدرٹاؤن ون، ذوالفقارلاکھو صدر ٹاؤن ٹو تعینات


محمد سلیم جھنڈیر September 12, 2023
مبینہ سسٹم کے مختیارکاروں کے بھی تبادلے، فہیم تالپر بن قاسم ٹاؤن، دیر پرکاش صدر ٹاؤن ون، ذوالفقار لاکھو صدر ٹاؤن ٹو تعینات —فائل فوٹو

سندھ میں ایس ایس پیز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کے بعد نگران سندھ حکومت نے سب رجسٹرارز کے مختیارکاروں کے بھی تبادلے کردیے۔

نگران حکومت نے صوبے بھر کے 170 مختیارکاروں اور 38 سب رجسٹراروں کے تبادلے کردیے، فہیم تالپر کو سامارو سے ہٹا کر بن قاسم ٹاؤن میں تعینات کردیا گیا۔

صدر ٹاؤن ون کے سب رجسٹرار کشمیر دھاریجو کو ہٹا کر دیر پرکاش کو تعینات کردیا گیا، ذولفقار لاکھو کا میرپورخاص سے تبادلہ کر کہ صدر ٹاؤن ٹو میں تعینات کردیا گیا،آفتاب احمد کا ڈگری سے تبادلہ کر کہ کلفٹن ون تعینات کردیا گیا، مشتاق عمرانی کلفٹن ٹو پر سب رجسٹرار تعینات، نعیم پھلپوٹو کا ٹھری میرواھ سے تبادلہ کرکہ ملیر ٹاؤن میں تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، سلیم راجپوت کمشنر کراچی مقرر

اعجاز احمد کولاچی گلشن ٹاؤن ون کے سب رجسٹرار تعینات، نعیم پتافی گلشن ٹو اور محمد اکبر گلشن ٹاؤن تھری پر تعینات کردیے گئے، صفدر قریشی بلدیہ ٹاؤن اور شاکر وگھیو جمشید ٹاؤن ون کے سب رجسٹرار تعینات ہوگئے۔

کراچی سے مبینہ سسٹم کے مختیارکاروں کے بھی تبادلے کر دیے گئے ، جلیل بروہی کو سب ڈویژن گڈاپ سے ہٹا کر ایچ ڈی اے واسا میں تعینات کردیا گیا، مختیارکار اسلم شر کو سب ڈویژن مراد میمن ملیر سے ہٹا کر گھوٹکی ضلعے میں تعینات کردیا گیا، مختیارکار اعجاز الحسن کو گلزار ہجری سے ہٹا کر ٹھٹہ میں تعینات کردیا گیا، ذوالفقار منگی کا سب ڈویژن گلشن اقبال سے تبادلہ کرکے مختیارکار اسٹیٹ حیدرآباد تعینات کردیا گیا۔

امداد حسین جلبانی مختیارکار جمشید کوارٹرز تعینات، عمران عباسی مختیارکار فیروز آباد تعینات، شاھد بھیو کا مختیارکار گھوٹکی سے تبادلہ کرکے سول لائنز ضلع جنوبی تعینات کردیا گیا، میر نواز ٹالپر کو مختیارکار آرام باغ تعینات کردیا گیا، نصرت شاھین مختیارکار سب ڈویژن گارڈن تعینات کرتے ہوئے سیکریٹری محکمہ ریونیو نے 170 مختیارکاروں کے تبادلے کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں