سندھ میں 8 ماہ سے جاری 300 سے زائد انکوائریاں سست روی کا شکار
میگا کرپشن،جعلی بھرتیوں کی تحقیقات زیر التوا، مختلف محکموں میں کرپشن و خورد برد کی تحقیقات سرد خانے کی نظر
گزشتہ 8 ماہ سے جاری تین سو سے زائد انکوائریاں سست روی کا شکار، میگا کرپشن، کروڑوں کی خردبرد، غیر قانونی ترقیاں ، جعلی بھرتیوں کی تحقیقات التواکا شکار، سرکاری دواؤں کی غیر قانونی فروخت،غیر قانونی تعمیرات، زمینوں پر قبضوں کی انکوائریاں بھی نا مکمل، ریکارڈ میں ٹمپرنگ، تفریحی پارک کی تعمیرات میں گھپلوں کے تحقیقات بھی تاحال مکمل نہ ہوسکی۔
نوشہرو فیروز ایم 6 سکھر حیدرآباد موٹر وے میں 3.5 ارب کی روپے کی کرپشن کی تحقیقات بھی مکمل نہیں ہوسکی ہے، ایکسپریس نیوز کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق 23 ڈسٹرکٹ کونسل میں 6.7 ارب روپے کی خورد برد کی انکوائری مکمل ہونے کا انتظار، ٹاؤن کمیٹی ضلع مٹیاری میں غیر قانونی بھرتیوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات بھی جاری۔
شہید بینظیر آباد میں ڈائریکٹر پرائمری اسکول میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار، سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے سابق سیکریٹری کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا کیسز بھی التوا کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد سکھر موٹروے؛ اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات نیب کراچی منتقل
محکمہ خوراک دادو میں کروڑوں کی کرپشن کی انکوائری بھی تاخیر کا شکار، محکمہ صحت ، محکمہ آبپاشی ، محکمہ زراعت، محکمہ خوراک میں کرپشن خورد برد کی تحقیقات سرد خانے کی نظر ہوگئی، بلدیہ عظمیٰ کراچی ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، کراچی ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ ،تجاوزات کی انکوائری بھی تاحال مکمل نہ ہوسکی۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتال غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں پر بھی تاحال انکوائری رپورٹ کا انتظار ہے، محکمہ زراعت میرپور خاص ڈویژن کے افسران کے خلاف میگا کرپشن کی تحقیقات بھی مکمل نہیں ہوسکی،مختلف وجوہات کے باعث اینٹی کرپشن میں سفارش پر بھرتیوں کا کیس بھی آگے نہ بڑھ سکا۔