نسیم حارث کی انجریز پاکستان نے زمان اور شاہنواز کو طلب کرلیا

دونوں بالرز کی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک


ویب ڈیسک September 12, 2023
دونوں بالرز کی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں نسیم شاہ اور حارث رؤف کی انجریز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا۔

گزشتہ روز پاکستان کو ایشیاکپ کے اہم معرکے میں بھارت سے 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تو اس میچ دوران میں حارث رؤف 5 اوورز جبکہ نسیم شاہ 9.2 اوورز گیند بازی کرواسکے اور میدان چھوڑ گئے۔

دونوں بالرز کی انجریز کا جائزہ لینے کے بعد ایشیاکپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گرین شرٹس کے دونوں فاسٹ بولرز سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل باہر ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی دوشیزہ نسیم شاہ سے ملاقات کیلئے سری لنکا پہنچ گئیں

پاکستان نے نسیم شاہ اور حارث کے بیک اَپ کے طور پر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ''بڑے میچز اور ٹورنامنٹس فاسٹ بولرز جتواتے ہیں''

دوسری جانب ٹیم انتظامیہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے صرف اس صورت میں متبادل کی درخواست کرے گی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ: بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی

اس بات کا قوی امکان ہے کہ حارث اور نسیم جمعرات کو سری لنکا کے خلاف پاکستان کے آخری سپر 4 میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور اگر پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیتا ہے تو دونوں بالرز پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں تاکہ میگا ایونٹ سے قبل بڑی انجری سے بچا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں