میجر عزیز بھٹی شہید کا 58 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

انھیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا


Numainda Express September 12, 2023
انھیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ فوٹو: فائل

بری فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا 58واں یوم شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

میجر راجا عزیز بھٹی شہید نے 12ستمبر 1965 کو پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر سینہ سپر ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انھیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

یوم شہادت پر شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اورفاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر مساجد میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں