کراچی بے رحم ڈاکوؤں نے مزید 2 شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
نارتھ کراچی میں 2 بھائیوں کے ساتھ واردات کے دوران فائرنگ سے ایک بھائی قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کردی
شہر قائد میں بے رحم ڈاکوؤں نے مزید 2 شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
پاکستان کا معاشی حب اور روشنیوں کا شہر ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال ہے، جہاں ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ ہاکس بے ، نارتھ کراچی اور پٹیل پاڑہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔
ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے دعا ہوٹل کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔ پولیس کے مطابق مقول کی شناخت 25 سالہ شیان ولد سرور جاوید کے نام سے کی گئی ۔ واقعے کے وقت مقتول اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک کے لیے ہاکس بے سمندر پر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے کار کو روکنے کی کوشش کی اور نہ روکنے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شیان زخمی ہوکر کچھ دیربعد جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب سرسید کے علاقے نارتھ کراچی سلیم سینٹر شیل پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال لے جایا گیا، مگر زخمی دوران علاج جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ عمر جہانزیب ولد عارف جہانزیب کے نام سے کی گئی ۔ مقتول تیسر ٹاؤن، سرجانی کا رہائشی اور غیر شادی شدہ تھا جب کہ وہ صدر میں اپنے بھائی کے ساتھ کال سینٹر پر کام کرتا تھا ۔
مقتول کے بھائی عامر علی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ واقعے کے وقت وہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر کام سے گھر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹنے کی نیت سے روکنے کی کوشش کی تو عمرجہانزیب نے ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل کو پیر مار کر گرانے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
علاوہ ازیں جمشید کوارٹر کے علاقے پٹیل پاڑہ حسن زئی ہوٹل کے قریب ڈاکوؤں نے واردات کے دوران فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ۔ زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 18 سالہ حسین ولد روحیل اور 27 سالہ اعجان ولد فرحان کے ناموں سے کی گئی ۔
پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔